شاعری
hum Aik Hain Janaaa…..!!! by HINA SHAHID
ہم ایک ہیں جاناں
از
مجھے محسوس یہ ہوتا ہے
تم ساتھ ہو کے بھی میرے ساتھ نہیں ہوتے
میرے ہمدم ہوتے ہوئے بھی
میرے دم قدم نہیں ہوتے
مجھے محسوس یہ ہوتا ہے
تم بنا زندگی کے اک راہی ہو
منزل کے لیے بھٹکتے وہ راہی ہو
جسے منزل کی چاہ ہی نہیں
کیا ہم ایک ہیں جانا ں
تھوڑا مشکل ہے
مگر ذرا سمجھا دو ناں
ہم ایک ہیں جاناں
اس سوال کے جواب میں بھی
ہم ایک ہیں جاناں
تھوڑا مشکل ہے سمجھنا
مگر اک دن تمہیں سمجھا پاؤں گا
ہاں ہم ایک ہیں جاناں
کون کہتا ہے
راستے دشوار نہیں ہیں
حوصلے بیکار تو نہیں ہیں
ہمت اور ارادے جوان ہیں
تو یقین رکھو
یہ وقت گزر کے جب واپس آئے گا
تو سمجھ جاؤ گی تم بھی
کہ
ہم ایک ہیں جاناں
اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں
مجھے ڈھونڈنے والی پاگل حسینہ
یقین رکھو
ہم ایک ہیں جاناں
حناء شاہد
To read more beautiful poetry, visit the website or click on the link below. If you like my poetry, you will like, comment and share. Thanks!!! www.hinashahidofficial.com
Excited ᕕ(՞ᗜ՞)ᕗ
واہ