About Us

ہم کون ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

وہ سیاہ رات اور اس رات کا ہر پہر یاد ہے مجھ کو۔۔۔۔۔۔! ڈر کے مارے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے تھے۔ اس ایک لمحے میں دل کے کسی کونے سے ایک نام کی صدا بلند ہوئی اور دل نے بے تحاشا اس نام کو پکارا ۔ اسی لمحے احساس نے مجھے اک احساس سے نوازا اور میں  نےخود کو پہچانا ۔ اس دن پتا چلا میں کون ہوں۔۔۔۔۔۔! 

جی ہاں ! اس لمحے دل نے دماغ کے بھپرے ہر سوال کا جواب دیا اور معلوم ہوا جس معمولی سی شخصیت کو حناء شاہد کا نام دیا گیا وہ خدا کی عطا کردہ خوبصورت دولت سے مزین ہے۔ کہتے ہیں خدا کی دی ہوئی صلاحیتیں دنیا کو دکھانی نہیں پڑتیں یہ تو خود بخود سورج کی مانند چمکتی ہیں اور چاند کی طرح ہر طرف روشنی کر دیتی ہیں۔ 

میرا نام حناء شاہد ہے۔ تعلیم ایم۔اے اردو لٹریچر اور ایم۔اے اسلامیات کی ڈگری بھی لے رکھی ہے۔ ناول نگاری، افسانہ نگاری، شاعری میری زندگی کا سب سے خاص حصہ ہے۔ آرٹیکلز لکھنے کا بھی شغف ہے۔ اور یہ سب میں خود نہیں لکھتی ہوں وہ پاک پروردگار ہے جو سب کچھ خود سے لکھوا دیتا ہے۔ 

ایک اہم بات کبھی یہ نہیں سوچا کہ کب کہاں کس وقت کو مقرر کرنا ہے تو لکھنے کی آمد ہو گی۔ خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کبھی بھی کسی بھی وقت خود ہی سے خدا کی عطا کا نزول ہونے لگ جاتا ہے۔ 

زندگی میں ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے کوئی نا کوئی خوبصورت نعمت سے نواز رکھا ہے۔ بس ضرورت ہے تو اپنے اندر کے انسان کو پہچاننے کی خود کو سمجھنے کی۔ کیونکہ میرا ایمان ہے اس دنیا میں کوئی بھی چیز بے مقصد نہیں بنائی گئی ہے۔ سب کے وجود کا ایک مقصد ہے۔ سو اپنی زندگی کے اپنے وجود کے مقصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ 

شکریہ۔۔۔۔۔۔۔!!!

طالبِ دعا

حناء شاہد


Hello! We are StudioPress, and we build themes with an emphasis on typography, white space, and mobile-optimized design to make your website look absolutely breathtaking.

Contact Us

555.555.5555

1234 Block Blvd.
San Francisco, CA 94120

Back to top button