
- "اور اگر میں ایسا نہ کروں تو۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟" انداز استفہامیہ تھا۔ خضر کو اس کی ہمت پہ ہنسی آئی وہ ہاتھ چھوڑ کر سیدھا ہوا اور اس کی جانب قدم بڑھائے خضر کو اپنی اور آتے دیکھ کر مرجان کی ساری ہمت اڑن چھو ہو گئی اور وہ تیزی سے پیچھے ہٹنے لگی۔ "دیکھ کر اب کی بار آپ نیچے گریں تو خضر بیگ آپ کو بچانے نہیں آئے گا۔" خضر نے چوٹ کی تو اس نے فوراً سے مڑ کر پیچھے کی طرف دیکھا جہاں دو قدم کے فاصلے پہ دیوار تھی۔ "مجھے آپ کی ضرورت نہیں ہے۔"