آرٹیکل
Trending

Na Aashna by HINA SHAHID

آشنا سے ناآشنائی تحریر حناء شاہد

Story Highlights
  • آشنا سے ناآشنائی تک۔۔۔۔۔!!!
  • بعض اوقات ہمیں ہماری ہی غلطی کی سزا ملتی ہے۔ ہماری اچھائی ہمیشہ اور بسا اوقات ہمارے لیے تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔

آشنا سے ناآشنائی تک۔۔۔۔۔!!!

تحریر

حناء شاہد

زندگی میں آج بھی جب جب کوئی  ٹھوکر لگتی ہے یا کوئی اپنا کوئی اپنا بہت خاص   بڑے مان سے بڑے پیار سے  بڑے خلوص سے پیٹھ میں خنجر مارتا ہے۔ میرے اعتماد کو ریزہ ریزہ کرتا ہے ۔ میرے یقین کو ایسے توڑ دیتا ہے جیسے کوئی کانچ کو زمین پر زور سے پٹخ  دیا جائے تو وہ کرچی کرچی ہو جاتا ہے بالکل اسی طرح جب جب  زخم ملتا ہے تب تب احساس ہوتا ہے کہ ہاں! ابھی بھی اس قابل نہیں ہوئے ہم کہ دنیا کو اس دنیا کے ست رنگ لوگوں کو سمجھ سکیں ۔ کہ لوگ کیسے کتنی آسانی سے آپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ کو دھوکہ دیتے ہیں۔  اور پھر پشیمانی سے دور دور تک ان کا کوئی واسطہ بھی نہیں ہوتا۔ یہ دنیا کے بھی عجب رنگ ہیں ناگ کی طرح ڈستے بھی ہیں اور پھر زہر کے پھیلاؤ کی تدابیر بھی دیتے ہیں۔  جب بھی  میرے کسی اپنے نے بڑۓ مان سے پیار سے مجھے توڑا ہے میرے خلوص کی دھجیاں بکھیری ہیں تب تب میں نے تنہائی میں خود کا محاسبہ کیا ہے تب تب مجھے شدت سے احساس ہوا ہے کہ ہر تکلیف کی وجہ تو میں خود ہی ہوں  کہ میں نے اپنے گرد ان لوگوں کا ہجوم اکٹھا  کر رکھا ہے۔ 

اور غلطی صرف اور صرف  میری ہی ہے۔ کیونکہ لوگوں کو سمجھنے میں غلطی ہمیشہ انسان کی ہی ہوتی ہے۔ بعض اوقات ہمیں ہماری ہی غلطی کی سزا ملتی ہے۔ ہماری اچھائی ہمیشہ اور بسا اوقات ہمارے لیے تکلیف کا باعث بن جاتی ہے۔ کیونکہ ہم غلط لوگوں پہ اپنی توانائیاں خرچ کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم غلط لوگوں کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر جب وہ غلط لوگ ہمیں سمجھ نہیں پاتے تو پھر ہم اپنی ہی ذات کو کوس رہے ہوتے ہیں ۔اسی لیے آج بھی لگتا ہے کہ لوگوں کو سمجھنے میں  غلطی کرتی ہوں ۔  ہم اکیلے ایسے نہیں ہیں۔ ہمارے جیسے اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جو یہ غلطیاں کرتے ہیں۔  اپنی غلطیوں کو سدھاریں اور ایسے لوگوں کا انتخاب کریں جو آپ کی اچھائی کو سمجھیں اور   آپ کے سامنے بھی اور آپ کی غیر موجودگی میں بھی آپ کے بارے میں ایک جیسی ہی رائے رکھیں۔

شکریہ۔۔۔۔۔!!!

Hina Shahid

I am an Urdu novel writer, passionate about it, and writing novels for several years, and have written a lot of good novels. short story book Rushkey Hina and most romantic and popular novel Khumarey Jann. Mera naseb ho tum romantic novel and lot of short stories write this

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button